راولپنڈی (این این آئی) حکومت کی جانب سے چینی کی قیمت 90روپے مقرر کرنے پر راولپنڈی میں مافیا متحرک ہو گیا، راولپنڈی میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے چینی کے مستقل ڈیلرز کو شوگرملوں سے چینی منگوانے پر پابندی کے باعث روزانہ5 ہزار درآمدی چینی کی بوریوں میں
سے 400سے 500 بوری فروخت ہونے لگیں ۔ڈی او ایڈمنسٹریشن عبد القدوس طور کے مطابق بوریاں اتارنے کی جگہ پر 90 روپے کلو چینی فروخت ہو رہی ہے دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں چینی کا بحران سنگین صورت اختیار کر گیا، ذرائع کے مطابق چینی بحران کی آڑ میں کروڑوں کی خورد برد اور مالی فائدے کا انکشاف ہوا ہے ذرائع کے مطابق بقایا چینی رات کی تاریکی میں ہی اسلام آباد میں واقع ڈیلروں کے گودام میں پہنچادی جاتی ہے۔ذرائع کے مطابق من پسند، ڈیلرز کو چینی منگوانے میں چھوٹ اور فروخت کرنے میں ملی بھگت کا انکشاف بھی ہوا ہے، ملک بھرمیں براہ راست، شوگر ملوں سے چینی منگوانے پر ڈیلر پر پابندی نہیں ،ڈیلر عام دکاندار نہیں جو فی کلو کے حساب سے فروخت کرے گا