اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ دبئی میں جاری ہیں۔ پاکستان نےسکاٹ لینڈ سے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان آج اپنا پانچوں میچ سکاٹ لینڈ کیخلاف کھیلے گا۔ پاکستان نے سکاٹ لینڈ سے ٹاس جیت کر فیصلہ کیا ہے ۔ دوسری جانب بھارت کی امیدیں دم توڑ
گئیں ، نیوزی لینڈ نے افغانستان کو دو کٹوں کے نقصان پر شکست دےکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے ۔ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں گروپ 2 کے اہم ترین میچ میں افغانستان کی ٹیم نے نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 125 رنز کا ہدف دیا ہےجسے نیوزی لینڈ نے 18.1بالز پر پورا کر کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے ۔