اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

خیبرپختونخوا میں تبدیلی آگئی،اب پاکستان کو بدلیں گے ،مراد سعید

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن ) وفاقی وزیر مواصلات وپوسٹل سروسز مراد سعید نے کہا کہ موجودہ حکومت غربت کے خاتمے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔خیبر پختونخوا میں ترقیاتی کام وزیراعظم پاکستان عمران خان کے منشور کا حصہ ہیں۔وزیر اعظم نے غریبوں کیلئے تاریخی پیکج کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے یہ بات مانسہرہ میں ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ مدینہ کی ریاست کا عزم کرنے والے وزیر اعظم پاکستان عمران خان سچے عاشق رسول ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے دنیا بھر میں اسلاموفوبیا کی بات کی ہے۔ مراد سعید نے کہا کہ آج خیبر پختونخوا میں ہر شہری کو صحت کا رڈ کی سہولت میسر ہے اور ریسکیو 1122 خیبر پختونخوا کے ہر ضلع میں موجودہے، جبکہ کراچی میں عوام کو ریسکیو 1122 کی سہولت میسر نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ کے ہسپتالوں میں ڈاکٹرز میسر نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ آئندہ سندھ میں بھی پی ٹی آئی کی حکومت ہوگی۔وزیر مواصلات نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے پولیس ریفارمز کے ذریعے اس شعبہ میں اصلاحات کرکے پولیس کو بدلا اور پٹواری کلچر کا خاتمہ کیا۔انہوں نے کہا کہ شوگر ملیں اپوزیشن لیڈروں کی ملکیت ہیں اور انہیں چاہیئے کہ وہ عوام کو سستی چینی مہیاکریں۔ مراد سعید نے کہا کہ ماضی میں بجلی اور گیس کے متعلق بیس بیس سال کے معاہدے کئے گئے،جو آج مہنگائی کا باعث ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج موجودہ حکومت اشیائے ضروریہ سستی کرنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے خیبر پختونخوا کو بدل دیا ہے اور اب پاکستان کو بدلیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…