اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

نسل پرستی کا الزام: بی بی سی نے سابق انگلش کپتان کو شو سے نکال دیا

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (آن لائن )بی بی سی نے سابق انگلش کپتان مائیکل وان کو نسل پرستانہ تبصروں کے الزام کے بعد شو سے باہر کردیا۔کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل وان پر پاکستانی نڑاد کاؤنٹی کرکٹر عظیم رفیق کی جانب سے پہلے نسل پرستانہ تبصروں کا الزام عائد کیا گیا

جس کے بعد پاکستان کے سابق کرکٹر رانا نوید الحسن نے بھی اس حوالے سے تصدیق کی تھی۔کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق سابق کرکٹر مائیکل وان کو ریڈیو 5 اوربی بی سی کے وان شو سے باہر کردیا گیا ہے۔ مائیکل وان پر الزام عائد کیا گیا ہیکہ انہوں نے ایشیائی کھلاڑیوں سے کہا کہ یہاں پر ان کے جیسے بہت ہیں اور ان جیسوں کے لیے کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔اس سلسلے میں بی بی سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہیکہ وہ اس حوالے سے یارک شائر کاؤنٹی کرکٹ کلب کی تحقیقات کا حصہ نہیں ہیں اور انہیں اس سلسلے میں کسی رپورٹ تک رسائی بھی حاصل نہیں۔بی بی سی کا کہنا ہے کہ انہیں اس ایک الزام سے ا?گاہ کیا گیا ہے جس کی مائیکل وان نے سختی سے تردید کی ہے لہٰذا ہم اس صورتحال کو بہت قریب سے دیکھ رہے ہیں۔بی بی سی کے مطابق جب سے مائیکل وان کو ذاتی طور پر نسل پرستی کے الزام میں ملوث کیا گیا ہے، وہ بی بی سی کے شو میں شامل نہیں ہوں گے جب کہ بی بی سی کے شو میں صرف موجودہ کرکٹ کے موضوع پر بات کی جائے گی البتہ بی بی سی مائیکل ون اور ان کی ٹیم سے رابطے میں رہیگا۔بی بی سی کا کہنا ہیکہ ہمیں اس بات کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے کہ ہمارا پروگرام غیر جانبدار ہو جب کہ ہم مائیکل وان اور ان کی ٹیم سے بات چیت میں رہتے ہیں۔دوسری جانب مائیکل وان نے اس الزام کو خلاف توقع قرار دیتے ہوئے مسترد کردیاہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…