اتوار‬‮ ، 22 دسمبر‬‮ 2024 

این اے 133 ضمنی انتخاب، پی ٹی آئی امیدوار کے کاغذات نامزدگی مسترد

datetime 30  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن) الیکشن کمشن نے این اے133ضمنی الیکشن کیلئے تحریک انصاف کے امیدوار جمشید اقبال چیمہ اور مسرت چیمہ کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے، دونوں میاں بیوی کا تجویز کنندہ ماڈل ٹاون کا رہائشی ہے، الیکشن ایکٹ کے سیکشن 60 کے تحت

تجویز کنندہ اور تائید کنندہ موجودہ حلقہ کا ہونا چاہیے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمشین نے این اے133 کے ضمنی الیکشن کیلئے تحریک انصاف کے امیدوار جمشید اقبال چیمہ کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض کرتے ہوئے مسترد کردیے ہیں۔جمشید چیمہ کے کورننگ امیدوار مسرت چیمہ کے بھی کاغذات نامزدگی مسترد کردیے گئے، دونوں میاں بیوی کے تصدیق کنندہ کا تعلق متعلقہ حلقے سے نہیں ہے۔ ریٹرننگ افسر کے مطابق جمشید اقبال چیمہ اور مسرت چیمہ کے تجویز کنندہ کا تعلق این اے 133 سے نہیں، جمشید اقبال چیمہ کا تجویز کنندہ ماڈل ٹاون کا رہائشی ہے، نصیر احمد بھٹہ نے کہا کہ الیکشن ایکٹ کے سیکشن 60 کے تحت تجویز کنندہ اور تائید کنندہ موجودہ حلقہ کا ہونا چاہیے، الیکشن رولز کے تحت جمشید اقبال چیمہ الیکشن لڑنے کے لیے نااہل ہیں۔دوسری جانب الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخاب این اے133 کے سلسلے میں پینا فلیکس اور بل بورڈز مطلوبہ سائز سے بڑا لگانے کے ضابطہ اخلاق کی خلاف وزری کا نوٹس لے لیا ہے۔ ریٹرننگ آفیسر نے مسلم لیگ ن کے امیدوار شائستہ پرویز ملک، پی ٹی آئی کے جمشید چیمہ اور پیپلزپارٹی کے امیدوار اسلم گل سے جواب طلب کرلیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے تینوں امیدواروں سے یکم نومبر کو جواب مانگ لیا ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…