منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

جامع مسجد سرینگرکو نماز جمعہ کے لیے کھولنے کا فیصلہ، تمام مساجد ، درگاہیں اور امام بارگاہیں مقدس ماہ ربیع الاول کے پیش نظر نمازوں کی ادائیگی کے لیے کھول دی گئیں

datetime 14  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرینگر(این این آئی)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے کہا ہے کہ عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے

میں جامع مسجد سرینگر کو آج نماز جمعہ کے لیے کھولنے کا فیصلہ کیاگیاہے اور اس دوران کورونا ایس او پیز پر بھی سختی سے عملدرآمد کیا جائے گا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق انجمن اوقاف نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ جب درگاہ حضرت بل سمیت تمام مساجد ، درگاہیں اور امام بارگاہیںمقدس ماہ ربیع الاول کے پیش نظر نماز وںکی ادائیگی کے لیے کھول دی گئی ہیں اور کورونا کیسز میں بھی نمایاںکمی آئی ہے تو قابض حکام کے پاس مقبوضہ جموںوکشمیر کی سب سے بڑی عبادت گاہ جامع مسجد سرینگر کو بند رکھنے کا کوئی جواز نہیں ہے ۔ انجمن نے کہا کہ ہمیں امیدہے کہ قابض حکام اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ انجمن اوقاف کے سربراہ میر واعظ عمر فاروق کی نظربندی کو بھی ختم کیاجائے گا جو گزشتہ 28 ماہ سے غیر قانونی طورپر اپنے گھر میں نظربند ہیں تاکہ وہ صدیوں سے جاری تبلیغ کااپنا فریضہ دوبارہ شروع کرسکیں ۔

موضوعات:



کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…