اتوار‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2025 

لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ ٗ پرویز مشرف، آصف زرداری اور یوسف رضا گیلانی کیخلاف 10 سال پرانی درخواستیں مسترد

datetime 13  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) لاہور ہائیکورٹ نے سابق صدور پرویز مشرف ،آصف زرداری اور سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے خلاف دس سال پرانی درخواستیں غیر موثر قرار دیتے ہوئے خارج کر دیں۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس محمد امیر بھٹی، جسٹس شجاعت علی خان اور جسٹس عائشہ اے ملک

پر مشتمل تین رکنی بنچ نے پرویزمشرف، آصف زرداری ، یوسف گیلانی کیخلاف 10سال پرانے کیسوں پر سماعت کی۔عدالت نے درخواستیں غیر موثر قرار دے کر خارج کر دیں، عدالت کو بتایا گیا کہ درخواستیں دائر کرنے والے تین وکلا ء انتقال کرچکے ہیں ۔درخواست گزار رانا علم الدین غازی نے سابق صدر پرویز مشرف کے ایمرجنسی کے خلاف درخواست دائر کی ، رانا علم الدین غازی سمیت دیگر نے سابق صدر آصف زرداری کے دو عہدے رکھنے کے خلاف درخواستیں جبکہ شاہد نسیم گوندل اور اللہ بخش گوندل ایڈووکیٹ نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی نااہلی کے درخواستیں دائر کی تھیں۔دوسری جانب لاہو ر ہائی کورٹ نے نیب ترمیمی آرڈیننس 2021 کے خلاف درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے نیب اور وفاقی حکومت سے جواب طلب کر لیا ۔جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے اشتیاق چوہدری اور سعید ظفر کی درخواستوں پر سماعت کی ۔ درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیاگیا کہ حکومت نے موجودہ چیئرمین نیب کی مدت ملازمت بڑھانے کے لیے آرڈینس میں ترمیم کی ،نیب آرڈیننس میں ترمیم سپریم کورٹ کے فیصلوں کی خلاف ورزی ہے ۔آرڈینس میں ترمیم وفاقی کابینہ کے ارکان کو بچانے کے لیے کی گئی ہے ۔ پارلیمنٹ کی موجودگی آرڈیننس جاری نہیں کرنا خلاف قانون ہے ۔عدالت سے استدعا ہے کہ نیب ترمیمی آرڈیننس 2021 کو کالعدم قرار دیا جائے ۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…