سرینگر (آن لائن) بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی حمایت کرنے پر مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کے خلاف پولیس کو شکایت درج کروا دی گئی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آریان خان کی حمایت کرنے پر محبوبہ مفتی کے خلاف دہلی سے
تعلق رکھنے والے ایک شخص نے دہلی پولیس کو شکایت درج کرواتے ہوئے کہا کہ اس معاملے پر محبوبہ مفتی کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے۔ واضع رہے کہ مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر آریان خان کی حمایت میں بیان جاری کیا تھا۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ ’ ایک وزیر کے بیٹے پر چار کسانوں کو قتل کرنے کا الزام ہے اسے سزا دیکر مثال قائم کرنے کے بجائے ، وفاقی ایجنسیاں صرف 23 سال کے نوجوان کے پیچھے پڑگئی ہیں صرف اس لیے کیونکہ وہ خان ہے۔‘انہوں نے بھارت میں برسرِاقتدار پارٹی بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ انصاف کی توہین ہے کہ بی جے پی نے اپنا ووٹ بینک بنانیکی افسوسناک خواہشات کو پورا کرنے کے لیے مسلمانوں کو نشانہ بنایا ہے