پشاور(این این آئی)خیبرپختونخوا حکومت نے وزیراعظم عمران خان کی تقاریب کی کارروائیاں اردو زبان میں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔خیبرپختونخوا حکومت نے تمام سرکاری اداروں کو پابند کرنے کے لئے مراسلہ جاری کردیا ہے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ جس تقریب میں وزیراعظم شریک ہوں اس اجلاس کی کارروائی قومی زبان میں
ہوگی۔واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے ہدایات جاری کی تھیں کہ ان کی تمام تقریبات اور پروگرامات میں قومی زبان اردو کا استعمال کرتے ہوئے مرتب کیے جائیں۔وزیراعظم کے دفتر سے جاری اعلامیے میں ہدایات جاری کی گئیں تھیں کہ وزیراعظم جن بھی تقریبات یا پروگراموں میں شرکت کریں، ان میں اردو زبان کا استعمال کیا جائے۔