منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

نظامِ حکومت کے حوالے سے ہمارا ماڈل ریاست مدینہ ہے، عمران خان

datetime 4  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نظامِ حکومت کے حوالے سے ہمارا ماڈل ریاست مدینہ ہے،فلاحی ریاست اور قانون کی بالادستی ریاستِ مدنیہ کے سنہری اصول تھے،

حکومت ملک میں انصاف و قانون کی بالادستی مکمل طور پر قائم کرنے کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے۔پیر کو جاری اعلامیہ کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان سے برطانیہ کے ممبرانِ پارلیمنٹ نے ملاقات کی ۔ملاقات میں لارڈ واجد خان، ناز شاہ اور محمد یاسین شامل تھے۔وفد نے وزیرِ اعظم کو اسلام و فوبیا پر آواز بلند کرنے اور ریاستِ مدینہ کی طرز پر پہلی دفعہ معاشی و سماجی طور پر پس ماندہ طبقات کیلئے سماجی تحفظ و تخفیفِ غربت کے اقدامات اٹھانے پر خراجِ تحسین پیش کیا.اسکے علاوہ آزاد کشمیر میں نو منتخب حکومت کے عوامی فلاح کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کی بھی تعریف کی۔ملاقات میں موجودہ حکومت کے مختلف اقدامات، عوام دوست پالیسیوں اور مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے حوالے سے اقدامات پر بات چیت کی گئی۔وزیر اعظم عمران خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نظامِ حکومت کے حوالے سے ہمارا ماڈل ریاست مدینہ ہے،فلاحی ریاست اور قانون کی بالادستی ریاستِ مدنیہ کے سنہری اصول تھے۔انہوں نے کہاکہ حکومت ملک میں انصاف و قانون کی بالادستی مکمل طور پر قائم کرنے کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ معاشرے کی ترقی کیلئے ضروری ہے کہ معاشرے کے ہر طبقے کی ترقی پر توجہ دی جائے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…