اتوار‬‮ ، 21 دسمبر‬‮ 2025 

بھارتی عدالت کا شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنا تے ہوئے بڑا حکم جاری

datetime 4  اکتوبر‬‮  2021 |

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک /آن لائن/این این آئی)بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے کی درخواست ضمانت مسترد کر دی گئی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی کی عدالت نے آریان خان کا 7 اکتوبر تک ریمانڈ منظورکر کے جیل بھیج دیا۔ عدالت نے آریان خان کے قریبی دوست ارباز مرچنٹ

اور ماڈل منمن دھامیچا کو بھی این سی بی کی تحویل میں بھیج دیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق عدالت میں بحث کرتے ہوئے آریان خان کے وکیل نے کہا کہ ان کے موکل کو کچھ سوشل میڈیا چیٹس کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا تھا، انہیں پارٹی کے لئے مدعو کیا گیا تھا اور ان کے پاس کوئی ٹکٹ، کوئی بورڈنگ پاس اور نہ ہی ان کے پاس سے منشیات ملی تھیں۔ دوسری جانب این سی بی کے خصوصی سرکاری وکیل ادویت سیٹھنا نے مؤقف اختیار کیا کہ آریان خان کو انٹرنیشنل کروزپر ایک ریڈ کے دوران منشیات استعمال کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو منشیات استعمال کرنے کے الزام میں نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے حراست میں لے لیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق این سی بی نے گزشتہ روز ممبئی کے ساحل پر ایک کروز شپ پر ہونے والی پارٹی پر چھاپہ مارا اور 8 افراد کو گرفتار کیا۔این سی بی عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرتے ہوئے بتایا تھا کہ معروف بالی وڈ اداکار کے بیٹے کو حراست میں لیا گیا تاہم بھارتی میڈیا ذرائع کا دعویٰ ہے کہ آریان خان اس وقت این سی بی کی تحویل میں ہیں۔ذرائع کے مطابق اداکار کے بیٹے سے تفتیش کی جارہی ہے اور ان سے ساحل کے کنارے پارٹی سے متعلق بھی سوالات کیے جا رہے ہیں۔این سی بی ذرائع کے مطابق آریان خان کا فون ضبط کر لیا گیا ہے اور فون کی اسکیننگ کی جا رہی ہے تاکہ اداکار کے بیٹے کے منشیات کے استعمال اور خرید و فروخت میں ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد مل سکیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…