نئی دہلی (آن لائن) بھارت میں کسانوں کے پر امن احتجاج میں 8 افراد ہلاک ہونے پر احتجاج شدت اختیار کر گیا،نوجوت سنگھ سدھو، پریانکا گاندھی سمیت متعدد رہنماوں کو حراست میں لے لیا گیا۔ ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پنجاب اور چھتیس گڑھ کے وزرائے اعلی کو اتر پردیش میں داخلے سے روک دیا گیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اپوزیشن رہنما نوجوت سنگھ سدھو، پریانکا گاندھی سمیت
متعدد رہنماوں کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔جبکہ اترپردیش، پنجاب کے ساتھ بارڈر کو سیل کردیا گیا ہے اور سکھ کسانوں کو اترپردیش میں داخلے سے روک دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی لوک سبھا کے رکن اکھلیش یادیو کو بھی گرفتار کیا گیا ہے، لکھنو میں بھارتی پولیس اور سماج وادی پارٹی کے کارکنوں میں تصادم ہوا، سماج وادی پارٹی کے کارکنوں نے کئی گاڑیوں کو آگ لگا دی۔