منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

چینی انجینئرز پاکستان میں سی پیک کی تعمیر میں دن رات مصروف ایک اورپاور سٹیشن کی تعمیر آخری مراحل میں داخل

datetime 4  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آ باد (این این آئی)چین کے قومی دن کے حوالے سے سات روزہ تعطیلات کے با وجود پاکستان میں سی پیک کے تحت سکی کناری ہائیڈرو پاور سٹیشن پر تقریباً گیارہ سو چینی انجینئر بدستور دن رات کام کر رہے ہیں۔ چانگ روئی تونگ یونیورسٹی سے فراغت کے بعد چائنا گہ جو بائی گروپ کے تحت پاکستانی کمپنی میں صرف چار سالوں میں اس منصوبے کیلئے ریڑھ کی ہڈی بن چکا ہے ،

جس سے مشکلات پر قابو پانے میں کامیابی ملی ہے۔میڈیار رپورٹ کے مطا بق سکی کناری ہائیڈرو پاور سٹیشن کا بیشتر کام مکمل کیا جا چکا ہے اور یہ منصوبہ تعمیراتی دور میں داخل ہو چکا ہے۔ ہائیڈرو پاور سٹیشن کی تکمیل کے بعد پاکستان کو ہر سال 3.2 بلین کلو واٹ فی گھنٹہ شفاف بجلی میسر آئے گی ، جو پاکستان میں بجلی کی طلب کو نمایاں حد تک پورا کرے گا۔ دوسری جانب یہ منصوبہ ایک بڑی تعداد میں ہنر مند صلاحیتوں کو پروان چڑھاسکتا ہے ، جو پاکستان میں قومی توانائی ڈھانچے کی ترتیب، طلب اور رسد کے فرق کو کم کرنے ، اور بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کو فروغ دینے میں مثبت اثرات مرتب کرے گا۔ یہ منصوبہ ماحولیاتی تحفظ ، سبز اور پائیدار ترقی کا راستہ ہے جو پاکستان کی مدد کرے گا۔ چین کی 72 ویں سالگرہ کے موقع پر چانگ روئی تونگ نے ریڈیو کے ذریعے مادر وطن کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کرتے ہوئے یہ امید ظاہر کی کہ چین کا مستقبل تابناک ہو گا اور ترقی و خوشحالی کا سفر جاری و ساری رہے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…