کوہستان (این این آئی)خیبر پختون خوا کے ضلع کوہستان میں لینڈ سلائیڈنگ ہوئی ہے جس کے نتیجے میں شاہراہِ قراقرم 5 مختلف مقامات پر بند ہو گئی ہے۔کوہستان کنٹرول روم نے کوہستان میں لینڈ سلائیڈنگ اور اس کے باعث 5 مقامات پر شاہراہِ قراقرم بند ہونے کی تصدیق کی۔کوہستان کنٹرول روم کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ کا ملبہ ہٹانے کا کام تا حال شروع نہیں ہو سکا ہے۔کوہستان کنٹرول روم کا کہنا ہے کہ لینڈ سلائیڈنگ کا ملبہ ہٹانے میں کتنا وقت لگے گا یہ بتانا قبل از وقت ہو گا۔