بدھ‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2026 

جنوبی پنجاب سے کئی اہم سیاسی رہنماؤں نے ن لیگ میں شمولیت اختیار کر لی

datetime 3  اکتوبر‬‮  2021 |

لاہور( این این آئی) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کے جنوبی پنجاب کے دورہ کے دوران کئی سیاسی شخصیات نے ملاقات کر کے مسلم لیگ(ن)میں شمولیت کا اعلان کر دیا ۔راجن پور سے تعلق رکھنے والے سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی گورچانی نے حمزہ شہباز سے ملاقات کر کے نواز شریف اور شہباز شریف کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے

ہوئے مسلم لیگ (ن)میں شمولیت کااعلان کیا ۔ملتان میںپیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر تین مرتبہ رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہونے والے اسحاق بچا نے بھی حمزہ شہباز شریف سے ملاقات کی اورمسلم لیگ (ن) کی قیادت پر بھرپور اعتما دکا اظہار کرتے ہوئے شمولیت کا اعلان کیا ۔حمزہ شہباز کے خانیوال پہنچنے پر سابقہ رکن پنجاب اسمبلی جمیل شاہ نے متعلقہ حلقے کے رکن قومی اسمبلی افتخار نذیر کی موجودگی میں مسلم لیگ (ن)میں شمولیت اختیار کی۔ مظفر گڑھ کے حلقہ پی پی 271 سے پیپلزپارٹی کے ٹکٹ ہولڈر اور سرکردہ رہنما اختر علی گوپانگ نے مسلم لیگ (ن)کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ساتھیوں سمیت مسلم لیگ (ن)میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔حمزہ شہباز کے دورہ کے دوران ملتان سے بریگیڈئیر (ر) قیصر مہے نے بھی ساتھیوں سمیت مسلم لیگ (ن)میں شمولیت اختیار کرنے کا اعلان کیا ۔نئے شامل ہونے والوںنے کہا کہ مسلم لیگ (ن)پاکستان کی سب سے بڑی جماعت ہے اور فخر ہے کہ اس کا حصہ بن رہے ہیں۔ مسلم لیگ ( ن)نے اپنے دور حکومت میں جو جنوبی پنجاب کی مثالی خدمت کی اس قافلے کا حصہ بننے جا رہے ہیں۔ حمزہ شہباز نے نئے شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ نامور سیاستدانوں کی شمولیت سے مسلم لیگ(ن) مزید مضبوط ہوگی۔ مسلم لیگ(ن) آج بھی جنوبی پنجاب کی سب سے بڑی جماعت ہے ۔ مسلم لیگ(ن) کے دور میں جنوبی پنجاب کی عوام کے دکھوںکا مداواکیا گیا اور بے پناہ ترقیاتی منصوبے شروع کئے گئے ،انشا اللہ دوبارہ حکومت بنا کرترقی کا سفر وہیں سے شروع کریں گے جہاں سے یہ سلسلہ منقطع ہوا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)


ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…