بدھ‬‮ ، 27 اگست‬‮ 2025 

دو کی بجائے ایک کپ چائے پئیں،رمیز راجہ کا کرکٹ بورڈ کے اخراجات کم کرنے کا حکم

datetime 3  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ نے فوری طور پر بورڈ ملازمین کو اخراجات کم کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ جیسے بھی ممکن ہو فوری طور پر اخراجات کم کریں۔ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے ملازمین کو اخراجات کم کرنے کا پیغام

ان سے ملاقات میں دیا، انہوں نے بورڈ ملازمین سے دو روز قبل عمران خان انکلوژر میں خطاب کیا تھا، جس میں ڈائریکٹرز سے لیکر لوئر اسٹاف اور گرائونڈ اسٹاف کے تمام ملازمین موجود تھے۔رمیز راجہ نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے مجھے بتایا کہ انہوں نے پرائم منسٹر ہائوس اور آفس کے کیسے اخراجات کم کئے، ہمیں بورڈ میں اخراجات کم کرنا ہیں، دو کی بجائے ایک کپ چائے پئیں، اے سی کم استعمال کریں اور دفاتر سے جاتے ہوئے لائٹس بند کر کے جائیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو نمبر ون بنانا ہے، نمبر ون ٹیم نہیں ہوگی تو ہم سب کے رہنے کا جواز نہیں ہے، ہمیں رہنے کے لئے کام کرنا ہے۔چیئرمین پی سی بی نے بڑی تنخواہوں والوں کو پیغام دیا کہ ہمیں کام کرنا ہے اور اپنی موجودگی کا جواز بتانا ہے، میرا فوکس صرف کرکٹ ہے ہمیں کرکٹ کو اوپر لے کر جانا ہے۔انہوںنے کہاکہ کرکٹ کی بہتری کے لئے بہت کام کرنا ہے، گراس روٹ لیول کو بہتر کرنا ہے اورپچز کا معیار اچھا کرنا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…