منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

دنیا کا ایسا ملک جہاں پیٹرول پاکستانی روپوں میں 4 روپے فی لیٹر ہے

datetime 3  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )دنیا ایسا ملک جہاں پیٹرول پاکستانی 4روپے فی لیٹر ملتا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہر طبقے میں تشویش کی لہر پائی جاتی ہے ۔ ملک میں پیٹرول کے نئے ریٹس سب کی توجہ کا مزکز بنے ہوئے ہیں

۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دنیا میں سب سے زیادہ سستا پیٹرول وینز ویلا میں ملتا ہے جہاں اس کی قیمت پاکستانی روپوں میں 4روپے فی لیٹر ہےجبکہ ایران دوسرے نمبر پر ہے جہاں پیٹرول 10روپے فی لیٹر مل رہا ہے ۔ سعودی عرب میں پیٹرول سو روپے لیٹر جبکہ یو اے ای میں ایک سو بارہ روپے فی لیٹر پیٹرول مل رہا ہے ۔ ترکی میں 150روپے فی لیٹر ، چین میں 2 سو روپے لیٹر ، بھارت میں 235روپے فی لیٹر ، برطانیہ میں 310دروپے فی لیٹر پیٹرول مل رہا ہے جبکہ دنیا میں سب سے زیادہ مہنگا پیٹرول ہانگ کانگ میں مل رہا ہے جہاں پیٹرول کی قیمت 400روپے سے زیادہ ہے ۔دوسری جانب حکومت نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پرسیلز ٹیکس میں مزید کمی کردی ہے۔ذرائع کے مطابق حکومت نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پرسیلز ٹیکس میں مزید کمی کردی ہے۔ اس ضمن میں ذرائع نے بتایاکہ فی لیٹر پٹرول پر سیلز ٹیکس میں 3 روپے 61 پیسے کی کمی کی گئی ہے، اور پٹرول پر سیلز ٹیکس 11 روپے 76 پیسے سے کم کرکے 8 روپے 15 پیسے فی لیٹر مقرر کیا گیا ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر سیلز ٹیکس میں ایک روپے 10 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر سیلز ٹیکس 12 روپے 52 پیسے سے کم کرکے 11 روپے 42 پیسے لیٹر مقرر کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق حکومت نے پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر لیوی میں کوئی ردوبدل نہیں کی گئی، پیٹرول پر لیوی 5 روپے 62 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر لیوی 5 روپے 14 پیسے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے۔ سیلز ٹیکس کی نئی شرح کا اطلاق 15 اکتوبر تک ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…