منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

حکومت نے صحت اور کسان کارڈ کے بعد مزدور کارڈ متعارف کرا دیا

datetime 2  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ بزدار حکومت صحت اور کسان کارڈ کے بعد پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ مزدور کارڈ متعارف کرا رہی ہے۔ محنت کش بھائیوں کے لئے مزدور کارڈ کا اجراء بزدار حکومت کا اعزاز ہے۔مزدور کارڈ کا دائرہ کار پورے پنجاب تک وسیع کردیاجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب بینک کی معاونت سے

11لاکھ ورکرز کو مزدور کار ڈ ملیں گے اور مزدور کی فیملی کے تقریباً 68 لاکھ افراد بھی اس کارڈ سے مستفید ہوں گے۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ مزدور کارڈ کو اے ٹی ایم ،ڈیبٹ کارڈ ، والٹ اکائونٹ اورشناختی کوڈ کیلئے استعمال کیاجاسکے گا۔پنجاب مزدور کارڈ کے ذریعے ورکر اور اس کے اہل خانہ سے متعلق ڈیٹا بھی ہوگا۔فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پنجاب مزدور کارڈ صوبہ بھر میں سوشل سکیورٹی ہسپتالوں اورڈسپنسریوں میں استعمال ہوگا۔مزدور کارڈ سرکاری اور پینل پر موجود پرائیویٹ ہسپتالوں میں بھی استعمال کیا جاسکے گا۔کیش بینیفٹ کی 11سہولتیں اس کارڈ کے ذریعے حاصل کی جاسکیںگی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب مزدور کارڈ کے ذریعے محنت کش کو کم ازکم اجرت کی فراہمی کو یقینی بنایاجا سکے گا۔ صنعتی ورکرز ہائوسنگ سکیم اور اخوت سے مزدور کارڈ کے ذریعے مستفید ہوں گے جبکہ 150 اداروں کی مصنوعات پر 30فیصد تک رعایت ملے گی۔ ریلوے، سٹورز اور نجی سکولوں کی طرف سے مزدوروں کو رعایت دی جائے گی۔صحت سہولت کارڈ کو مزدور کارڈ کے ساتھ منسلک کرنے کی تجویز پر بھی کام کیاجا رہاہے۔ فیاض الحسن چوہان نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان جلد پنجاب میں اپنی نوعیت کے پہلے اور منفرد پنجاب کارڈ کا اجراء کریں گے جس کیلئے پیسی اور بینک آف پنجاب کے درمیان معاہدہ ہو چکا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…