بدھ‬‮ ، 27 اگست‬‮ 2025 

سعودی عرب کا 600پاکستانی طلبا ء کو 25 مختلف سعودی یونیورسٹیز میں سکالر شپ دینے کا اعلان

datetime 1  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیرنواف بن سعید المالکی نے ملاقات کی ،سعودی سفیر نے 600پاکستانی طلبا ء کو 25 مختلف سعودی یونیورسٹیز میں سکالر شپ دینے کا اعلان کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں سعودی عرب کے سفیرنواف بن سعید المالکی نے گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے گور نر ہائوس لاہور

میں ملاقات کی جس میں پاک سعودی تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے بارے میں بات چیت کی گئی جبکہ گور نر پنجاب سے ملاقات کے دوران سعودی سفیر نے پاکستانی طلبا ء کے لیے سکالر شپ پروگرام کا بھی اعلان کیاجس پر گور نر پنجاب نے سعودی حکومت اورسعودی سفیر کا شکر یہ اداکیا ۔ ملاقات میں گفتگو کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے پاک سعودیہ تعلقات کو چٹان سے مضبوط قرار دیتے ہوئے کہا کہ خادمین حرمین شریفین کا احترام ہر مسلمان پر لازم ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی اور پاکستانی بھائی ہیں کوئی شک نہیں کہ پاک سعودیہ تعلقات گہرے اور تاریخی ہیںدونوں کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملاکر چلتا ہے جس پر ہم سعودی قیاد ت کا شکر یہ اداکرتے ہیں ۔ چوہدری محمدسرور نے کہا کہ پاکستان کی سعود ی عرب کیساتھ دلی اور روحانی وابستگی ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ دونوں ممالک ہمیشہ ایک دوسرے کیساتھ کھڑے ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی سالمیت کے تحفظ کیلئے پاکستان، سعودی عرب کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان کے سعودی عرب کیساتھ تعلقات جتنے مضبوط آج ہوئے ہیں ماضی میں انکی کوئی اور مثال نہیں ملتی ۔ سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات دو بھائیوں جیسے قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو پہلے کبھی تنہا نہیں چھوڑا ہے اورنہ ہی آئندہ چھوڑیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کو اپنا گھر سمجھتے ہیں اور اسکی ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی استحکام اورا من کیلئے سعودی عرب پاکستان کیساتھ کھڑا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…