پشاور(این این آئی) پشاورتعلیمی بورڈز میں کم نمبروں والے طلبہ کے لیے سپلیمنٹری امتحانات لینے کی منظوری دیدی ۔ پشاور بورڈ کے تحت انٹر اور میٹرک نتائج میں 50 فیصد سے کم نمبر حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کے لئے سپلیمنٹری امتحان منعقد کیا جائیگا ،اس بات کا فیصلہ چیئرمین پشاور بورڈ کی زیر صدارت اجلاس میں ہوا ،اجلاس میں کہا گیا کہ جن بچوں کے کم نمبرز آئے ہیں، انکو ایک موقع دیا جا رہا ہے،کم نمبروں والے طلباء کا دوبارہ امتحان لینے کا مطالبہ بھی تھا