منگل‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2025 

سندھ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کر دیا

datetime 1  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)سندھ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کر دیا۔وزیرِ ٹرانسپورٹ سندھ اویس شاہ نے کہا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں پہلے 5 اور اب 4 روپے کا اضافہ معاشی دہشت گردی ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈیزل میں مزید 2 روپے کا اضافہ مہنگائی کو

دعوت دینے کے مترادف ہے۔انہوں نے کہا کہ اب عوام کو اپنے حق کیلئے باہر نکلنا ہوگا نہیں تو یہ سلیکٹڈ غریبوں سے جینے کا حق چھین لیں گے۔اویس شاہ نے کہاکہ روپیہ ڈالر کے آگے تاریخی سطح پر گراوٹ کا شکار ہے۔صوبائی وزیر اسماعیل راہو نے پیٹرول کی قیمتوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی جیسی نااہل اور نالائق حکومت آج تک نہیں دیکھی۔ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب نے بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافے کو مسترد کرتے ہوئے کہاکہ عوام نااہل حکومت کی اس ناانصافی کو قبول نہیں کرینگے۔سلیکٹڈ سرکار نے اپنی نااہلی سے عوام کا جینا محال کردیا ہے۔نیازی صاحب آپکو عوام کا زرہ برابر بھی خیال ہے تو یہ اضافہ فوری واپس لیں۔ترجمان سندھ حکومت نے کہاکہ بدترین مہنگائی نے غریب کو خودکشی پر مجبور کردیا ہے۔عوام حقیقت میں دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں۔ترجمان سندھ حکومت نے کہاکہ تیل کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ہوگا۔سلیکٹڈ حکومت نے عوام کی چیخیں نکلوا کر انہیں گھبرانے پر بھی مجبور کردیا ہے۔مہنگائی کا سیلاب نااہل نیازی سرکار کو بہا لے جائیگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



غزوہ ہند


بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…