پیر‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2025 

راولپنڈی کے علاہ پنجاب کے تمام اضلاع میں لاک ڈائون لگا دیا گیا

datetime 1  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(ا ین این آئی) پنجاب میں کم ویکسینیشن شرح کے حامل اضلاع میں لاک ڈائون لگا دیا گیا، لاک ڈائون کا اطلاق یکم اکتوبر سے 15اکتوبر تک راولپنڈی کے علاوہ پنجاب کے تمام اضلاع میں ہو گا، مارکیٹ اور کاروباری مراکز رات 10 بجے تک کھلے رہ سکیں گے، اتوار کے دن مکمل چھٹی ہو گی

۔پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کے سیکرٹری عمران سکندر بلوچ کے مطابق صرف ویکسی نیٹڈ افراد کے لیے 50 فیصد آکوپینسی کے ساتھ انڈور ڈائننگ کی رات 12 بجے تک اجازت ہو گی، آوٹ ڈور ڈائننگ کی بھی رات 12تک صرف ویکسی نیٹڈ افراد کے لیے اجازت ہو گی، انڈور شادیوں کی تقریبات صرف 200 ویکسی نیٹڈ افراد کی گنجائش کے ساتھ اجازت ہو گی، آئوٹ ڈور شادیوں میں صرف 400 ویکسی نیٹڈ افراد کی اجازت ہو گی، تمام مزارات پر صرف 30 سال سے زائد عمر کے ویکسی نیٹڈ افراد کو جانے کی اجازت ہو گی۔ سینما گھر مکمل طور پر بند رہیں گے، البتہ انڈور اجتماعات میں صرف200ویکسی نیٹڈ افراد کی اجازت ہوگی، آئوٹ ڈور اجتماعات میں 400 ویکسی نیٹڈ افراد کی شرکت کی اجازت ہو گی، جم صرف ویکسی نیٹڈ افراد کے لیے کھلیں گے، تمام نجی و سرکاری دفاتر 100 فیصد عملہ کے ساتھ کام کرسکیں گے، پبلک ٹرانسپورٹ 70 فیصد ویکسی نیٹڈ مسافروں کے ساتھ ساتوں دن چل سکے گی، تفریحی مقامات 50 فیصد کپیسٹی کے ساتھ کھل سکیں گے، کنٹرولڈ سیاحت کے لیے صرف ویکسی نیٹڈ افراد کو اجازت ہو گی، تمام تعلیمی ادارے ہفتے کے تین تین دن 50 فیصد حاضری کے ساتھ کھل سکیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…