پیر‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2025 

افغان وزیر اعظم کا طالبان عہدیداروں کو نجی گھر فوری خالی کرنے کا حکم

datetime 1  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل(این این آئی)افغانستان کے وزیر اعظم حسن اخوند نے طالبان کو کابل میں قبضے میں لیے گئے نجی گھر فوری طور پر خالی کرکے وہاں سے نکلنے کا حکم دیا ہے اور انہیں فوری فوجی اڈوں پر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق

طالبان اہلکاروں نے 15اگست کو افغانستان کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد ان گھروں پر قبضہ کر لیا تھا تاہم اب اس حوالے سے باضابطہ اعلان کردیا گیا ۔عبوری وزیر اعظم حسن اخوند کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق نجی گھروں میں رہنے والے طالبان کے دفاع، داخلہ اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کے اہلکار ملک بھر میں فوجی اڈوں پر واپس رپورٹ کریں۔طالبان کے سیکیورٹی اہلکار بلال کریمی نے وزیر اعظم کی اس ہدایت کی تصدیق کی ۔یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ حالیہ ہفتوں میں طالبان نے اپنے روایتی اور شہری لباس کو ترک کر کے عسکری لباس پہن لیا ۔اگست کے وسط میں افغان فوج نے ہتھیار ڈال دیے تھے جس کے بعد طالبان نے ملک کا کنٹرول سنبھال لیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…