منگل‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستان پر انگلیاں نہ اٹھائی جائیں، امریکی سینیٹر کانگرس میں پیش بل پر برس پڑے

datetime 1  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکی سینیٹر کرس وان ہولن نے افغانستان کی صورتحال اور پاکستان کے کردار سے متعلق امریکی کانگریس میں پیش بل پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی بھی امریکی سینیٹر کسی بھی معاملے پر بل پیش کرسکتا ہے مگر اسکا یہ مطلب نہیں کہ یہ قانونی حیثیت اختیار کرلے گا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کرس وان ہولن نے کہا کہ پاکستان پر انگلیاں نہ اٹھائی جائیں، ان 20 سینیٹرز کو سابق صدر ٹرمپ پر تنقید کرنی چاہیے جو پاکستان اور غنی حکومت سے

قیدی رہا کروا کے طالبان کو اقتدار میں لائے۔اس حوالے سے امریکی سینیٹر کا مزید کہنا تھا کہ دوحہ معاہدے میں افغان فورسز پر حملے روکنے تک شامل نہ کرایا۔واضح رہے کہ امریکی سینیٹ میں افغانستان پر بل پیش کیا گیا تھا، 22 ری پبلکن سینیٹرز کی طرف سے پیش کیے گئے، بل میں کہا گیا تھا کہ طالبان کا ساتھ دینے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے، پاکستان سمیت طالبان کو مدد دینے والی ریاستوں اور غیر ریاستی افراد کی نشاندہی کی جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



غزوہ ہند


بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…