کابل ( آن لائن )بھارت میں شہری ہوا بازی کے حکام نے تصدیق کی ہے کہ طالبان نے کابل سے پروازیں دوبارہ بحال کرنے کے لیے ایک مکتوب بھیجا ہے۔بھارت کے ڈائریکٹر جنرل آف سول ایویشین کو جو خط لکھا گیا ہے، اس کے مطابق طالبان نے افغانستان کی ’کام ایئر‘ اور سرکاری کمپنی ’آریانہ افغان ایئر لائن‘ کی
پروازیں کابل اور نئی دہلی کے درمیان دوبارہ شروع کرنے کی اجازت طلب کی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ڈی جی سی اے کے ڈائریکٹر کی جانب سے اس خط کے موصول ہونے کی تصدیق کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ چونکہ یہ پالیسی سازی کی بات ہے اس لیے اس پر فیصلہ شہری ہوا بازی کی وزارت کو کرنا ہے