جمعہ‬‮ ، 01 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ن لیگ میں کچھ ایسے لوگ ہیں جو ہم سے اور ہم اْن سے ڈر رہے ہیں، مریم نواز

datetime 30  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ کہا جاتا ہے مسلم لیگ (ن) میں مفاہمت اور مزاحمت میں بڑی کنفیوژن ہے ، یہ کنفیوژن دشمن کی طرف سے پھیلائی جاتی ہے، ن لیگ میں کچھ ایسے لوگ ہیں جو ہم سے اور ہم اْن سے ڈررہے ہیں، نوازشریف کے بیانیے کی پہلے ہی جیت ہو چکی ہے۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن پنجاب کے زیر اہتمام فیصل آباد ڈویژن کا اجلاس ہوا،

اجلاس میں قائد مسلم لیگ ، رانا ثنا اللہ، مریم نواز، پرویز رشید، چودھری شیر علی، اویس لغاری ، عطا تارڑ، عظمی بخاری، سائرہ تارڑ، میاں منان، اکرم انصاری، میاں محمد فاروق، طلال چودھری، نزہت صادق سمیت ایم این ایز،ایم پی ایز اور پارٹی عہدیدار موجود تھے۔پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب مریم نواز نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج رانا ثناء اللہ صاحب کے چہرے پر میں مسکراہٹ دیکھ رہی ہوں، ایسی مسکراہٹ ان کے چہرے پر پہلے کسی میٹنگ میں نہیں تھی، آج ان کے اپنے ڈویژن کی میٹنگ ہے۔ نوازشریف کہتے ہیں آرٹی ایس بند نہ کرو ، کیا یہ بیانیہ ٹھیک جو 2018ء کے الیکشن میں مسلم لیگ(ن) کا جیتا الیکشن آر ٹی ایس بند کرکے ہرایا گیا، کیا نوازشریف کا یہ بیانیہ غلط کہ وہ کہتے ہیں پارلیمنٹ کا احترام کرو، عوام نے جن کو ووٹ دیا ان کو آر ٹی ایس کے ذریعے ہرادیا گیا نوازشریف جب کہتے ہیں پارلیمنٹ کا احترام کرو تو کیا یہ بیانیہ غلط ہے؟ جب آپ الیکشن میں جائیں تو آپکو کہاجائے وفاداری چھوڑ دیں اور اپنے اوپر لوٹے کا دھبہ لگالیں، اگر آپ ایسا نہیں کرینگے تو آپکو الیکشن ہرادیا جائے گا، اب بیانیوں کا موازنہ کرلیں کونسا درست بیانیہ ہے۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ نوازشریف کا ویژن تھا سی پیک بنائو، سرمایہ کاری لائو، ہمسایہ ممالک سے دوستی کرو، منتخب وزیر وزیراعظم کہتا تھاہمیں سرمایہ کاری دو، ہمیں بھیک نہیں چاہیے،

آج عمران خان کوئی بیان اٹھالیں وہ بھیک مانگتا نظر آئے گا، دنیا کو کہتا ہے کورونا آیا ہے پاکستان کی مدد کرو، اپنی نالائقی کی وجہ سے معاشی بحران آتا ہے تو دنیا سے ایک ارب اور پچاس کروڑ ڈالر مانگتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کے بیانیے کی پہلے ہی جیت ہو چکی ہے، قوم کو شعور دلانا لیڈر کے بیانیے کی جیت ہوتی ہے، نوازشریف نے قوم کو بتادیا کہ عوام کے حقوق کیا ہیں، ان کو غصب کون کرتا ہے، یہ ہمیں ہماری لیڈر سے علیحدہ

نہیں کر سکتے، جماعت کو نہیں توڑ سکتے، ہماری خدمت کو یہ نظر انداز نہیں کرسکتے۔ اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوںنے مزید کہا کہ کہاجاتا ہے مسلم لیگ(ن) میں مفاہمت اور مزاحمت میں بڑی کنفیوژن ہے ، یہ کنفیوژن صرف دشمن کی طرف سے پلان کی جاتی ہے، ہمارے بیانیے پر تنقید اس لیے ہوتی ہے کہ بیانیہ صرف مسلم لیگ (ن) کے پاس ہے۔ ن لیگ میں کچھ ایسے لوگ ہیں جو ہم سے اور ہم اْن سے ڈررہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…