ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

مرغن غذائیں، پرتعیش اور سست طرز زندگی ، نوجوان نسل بھی تیزی کیساتھ دل کے امراض کا شکار ہونے لگی

datetime 30  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)ماہرامرض قلب پروفیسر ڈاکٹر اختر علی بندیشہ نے دل کی امراض خبر دار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرغن غذائوں، پرتعیش اور سست طرز زندگی کے باعث نوجوان نسل بھی تیزی کیساتھ دل کے امراض کا شکار ہو رہی ہے، پاکستان سمیت دنیا بھرکی نصف سے زیادہ آبادی دل کی بیماریوں کا شکار ہے، ترقی یافتہ ممالک میں 50فیصد اور

پاکستان سمیت ایشائی ممالک میں 60 فیصد افراد دل کے مریض ہیں، سات چیزوں کو کنٹرول کرنے سے دل کی بیماریوں سے دور رہا جا سکتا ہے جن میں باقاعدگی سے ورزش و چہل قدمی، شوگر کا کنٹرول، بلڈ پریشر کا کنٹرول ، وزن میں کمی لانا ،مرغن غذائوں کے استعمال میں کمی ، کولیسٹرول میں کمی اور تمباکو نوشی سے مکمل پرہیز شامل ہیں، اس حوالے سے عوام میں دل کی بیماریوں سے بچاو کی اگاہی مہم شروع کرنے کی ضرورت ہے، دل کے امراض کے عالمی دن کے حوالے سے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملک کے ماہرامرض قلب اور پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز)کے شعبہ دل کے پروفیسر ڈاکٹر اختر علی بندیشہ نے کہا کہ مرغن غذائوں، پرتعیش اور سست طرز زندگی کے باعث نوجوان نسل بھی تیزی کیساتھ دل کے امراض کا شکار ہو رہی ہے، پاکستان سمیت دنیابھرکی نصف سے زیادہ آبادی دل کی بیماریوں کا شکار ہے، جس کی بنیادی وجہ مرغن غزائیں.ورزش کی کمی

سست طرز زندگی اور تمباکونوشی ہے۔ ڈاکٹر اختر علی بندیشہ نے دل کی بیماریوں سے بچاو کی اگاہی مہم شروع کرنے پر زور دیا اور کہا کہ ترقی یافتہ ممالک میں 50فیصد اور پاکستان سمیت ایشائی ممالک میں 60 فیصد افراد دل کے مریض ہیں، ہر سال دل کے مریض کی بڑی تعداد موت کے منہ میں چلی جاتی ہے۔ایسی اموات میں تشویش ناک حد

تک اضافہ ہورہا ہے۔ڈاکٹراختر علی بندیشہ کا کہنا تھا کہ اگر دل کی بیماریوں سے دور رہنا ہے تو ہفتے میں کم از کم 150 منٹ چہل قدمی اور 120 منٹ تک مناسب ورزش کرنا ہر شہری کے لازمی ہے،پروفیسر ڈاکٹر اختر علی نے کہا کہ سات چیزوں کا کنٹرول دل کی بیماریوں سے دور رکھ سکتا ہے، باقاعدگی سے ورزش و چہل قدمی، شوگر کا کنٹرول،

بلڈ پریش کا کنٹرول ،وزن میں کمی لانا ،مرغن غزاوں کے استعمال میں کمی ،کولیسٹرول میں کمی اور تمباکو نوشی سے مکمل پرہیز دل کی بیماریوں سے دور رکھتا ہے،،ڈاکٹر اختر بندیشہ نے کہا کہ سول سوسائٹی کی زمہ داری ہے کہ کہ گلی محلوں میں کھیلوں کے گراونڈ،چہل قدمی کے پارکس قائم کریں تاکہ لوگ صحت مندانہ انداز اپنا کر صحت یاب رہیں،

اس موقع پر جڑواں شہروں کے صحافیوں اور عام شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی، پریس کانفرنس کے دوران دل کی بیماریوں سے متعلق آگاہی بینرز بھی لگائے گئے تھے، سیکریٹری نیشنل پریس کلب انور رضا،اور کوآرڈنیٹر پرس کلب ٹکا خان ثانی نے پمز کے ماہر کارڈیالوجسٹ پروفیسر ڈاکٹر اخترعلی بندیشہ کا دل کی بیماریوں سے متعلق صحافیوں کی اگاہی پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…