لاہور (آن لائن)محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب نے گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر کے طریقہ کار کو شفاف بنانے کے لئے بائیو میٹرک سسٹم لاگو کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ یہ سسٹم رواں ماہ اکتوبر کے آخری ہفتے میں نافذ کردیا جائے گا۔ بائیو میٹرک سسٹم کے نفاذ سے اوپن لیٹر کر گاڑیاں چلانے والوں کے لئے مشکلات پیش آسکتی ہیں۔
اس حوالے سے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب کے حکام کاکہنا ہے کہ بائیومیٹرک کے ذریعے گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر سے پیپر ورک کافی حد تک کم ہو جائے گا اور کوئی بھی گاڑی اس وقت تک ٹرانسفر نہیں ہوسکے گی جب تک گاڑی کا اصل مالک کے انگوٹھے کے نشانات بائیو میٹرک سسٹم کے ذریعے میچ نہیں کرجاتے۔