نئی دہلی(این این آئی)دودھ پلانے میں تاخیر پر میاں اور بیوی کے درمیان ہونے والے جھگڑے نے شیر خوار کی جان لے لی۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ ریاست تلنگانہ کے شہر حیدر آباد میں پیش آیا جہاں شیرخوار بچے کو دودھ پلانے میں تاخیر پر میاں اور بیوی کے درمیان جھگڑا ہوا۔پولیس کے مطابق خاتون کا
شوہر بچے کو دودھ پلانے میں تاخیر پر غصے میں آ گیا اور اس نے اپنی بیوی کو مارنے کیلئے مبینہ طور پر ایک پائپ اٹھا لیا، اسی دوران بیوی نے گود میں اٹھائے بچے کو اس قدر زور سے دبایا کہ اس کی گردن ٹوٹ گئی اور وہ دم توڑ گیا۔پولیس نے خاتون کو حراست میں لیکر واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔