اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم عمران خان نے وفاقی وزیرِ خزانہ شوکت ترین کو سینیٹر بنانے کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرِاعظم عمران خان کی جانب سے وفاقی وزیرِ خزانہ شوکت ترین کو سینیٹر بنانے کی منظوری دے دی گئی ہے۔اس ضمن میں وزیرِ خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ سینیٹ الیکشن کی خوش خبری کل تک مل جائے گی۔