پیر‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2025 

تحریک انصاف نے پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ(ن) کو بڑا جھٹکا دیدیا

datetime 28  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

الپوری(آن لائن)شانگلہ میں پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نون کو زبردست دھچکا۔دونوں جماعتوں کے درجنوں خاندانوں نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی صوبائی وزیر محنت شوکت یوسفزئی شانگلہ کے دراز علاقے لودر پہنچے تو کارکنوں نے ان کا والہانہ استقبال کیا۔

صوبائی وزیر شوکت یوسف زئی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف میں لوگوں کی جوق درجوق شمولیت سے واضح ہوگیا ہے کہ شانگلہ آپ بدل چکا ہے لوگ کام چاہتے ہیں تحریک انصاف کی حکومت پسماندہ علاقوں کو ترقی یافتہ علاقوں کے برابر لانے کے لیے کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کے ترقیاتی کام کر کے اس علاقے کو جنت نظیر وادی بنائیں گے وہ لودر میں شمولیتی جلسے سے خطاب کر رہے تھے۔اس موقع پر گل شہزادہ سمیت متعدد دیرینہ کارکنوں نے پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ نون سے مستعفی ہو کر تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا پاکستان تحریک انصاف ملک ڈویژن کے سینئر نائب صدر سدید الرحمن ضلعی صدر وقار احمد خان اختر علی چٹان حیات الحق حفیظ اللہ فضل محمود خان نے بھی خطاب کیا۔شوکت یوسفزئی نے کہا کہ وزیر اعلی محمود خان سیاحت کی ترقی پر بھر پور توجہ دے رہے ہیں اور کء دور دراز علاقوں و سیاحتی مقامات کے لئے سڑکوں کی منظوری دے چکے ہیں۔ تاکہ مقامی طور پر لوگوں کو روزگار میسر ہو انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے شانگلہ ماضی میں نظر انداز رہا اور اس کی اہمیت کو کو اجاگر نہیں کیا گیا شانگلہ کو اللہ تعالی نے قدرتی حسن سے مالا مال کیا ہے انہوں نے اس موقع پر اولندر روڈ کی تعمیرکا اعلان کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…