پیر‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستان اسٹاک ایکس چینج پر چھائے مندی کے بادل چھٹ گئے سرمائے کا مجموعی حجم 78کھرب روپے سے تجاوز کر گیا

datetime 28  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)حکومتی مالیاتی اداروں کی نئی سرمایہ کاری کی بدولت پاکستا ن اسٹاک مارکیٹ پر چھائے مندی کے بادل چھٹ گئے اور منگل کو تیزی کا رجحان غالب آگیا جس کے باعث کے ایس ای100انڈیکس میں400پوائنٹس کے اضافے سے 45ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر بحال ہو گیا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں55ارب روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا

جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 78کھرب روپے سے تجاوز کر گیا ،کاروباری تیزی سے 73.38فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں ۔گذشتہ ہفتے مسلسل مندی کے اثرات نئے کاروباری ہفتہ کے پہلے دن بھی برقرار رہے تھے تاہم پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو کے ایس ای100انڈیکس میں 457.17پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس 44817.76پوائنٹس سے بڑھ کر45274.93پوائنٹس ہو گیا اسی طرح195.07پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 17642.17پوائنٹس سے بڑھ کر17837.24پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 30544.31پوائنٹس سے بڑھ کر30762.00پوائنٹس پر بند ہوا ۔کارباری تیزی کی وجہ سے مارکیٹ کے سرمائے میں55ارب38کروڑ14لاکھ3ہزار915روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 77کھرب72ارب85کروڑ52لاکھ19ہزار139روپے سے بڑھ کر78کھرب28ارب23کروڑ66لاکھ23ہزار54روپے ہو گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو14ارب روپے مالیت کے36کروڑ48لاکھ60ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ پیر کو11ارب روپے مالیت کے30کروڑ13لاکھ92ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو556کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے408کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،127میں کمی اور21کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے ٹیلی کارڈ لمیٹڈ3کروڑ58لاکھ ،بائیکو پیٹرولیم 3کروڑ36لاکھ ،ورلڈ کال ٹیلی کام 2کروڑ231لاکھ ،نشاط چونیاں 1کروڑ70لاکھ اور یونٹی فوڈز لمیٹڈ1کروڑ57لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔قیمتوں میں اتار چڑھا کے اعتبار سے انڈس موٹر کے بھامیں26.86روپے کا نمایاںاضافہ ریکارڈ کیا گیاجس کے بعد اسکے حصص کی قیمت بڑھ کر1162.86روپے ہو گئی اسی طرح26.16روپے کے اضافے سے ایبٹ لیبارٹریز کے حصص کی قیمت بڑھ کر781.83روپے ہو گئی جبکہ یونی لیورفوڈز کے حصص کی قیمت میں1165.00روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے اسکے حصص کی قیمت گھٹ کر19000.00روپے ہو گئی اسی طرح140.00روپے کی کمی سے کولگیٹ پامولیو کے حصص کی قیمت کم ہو کر2340.00روپے پر آ گئی ۔



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…