لاہور(این این آئی) پنجاب حکومت نے سرکاری افسران کے لیے گھروں کے کرائے کی قیمت مقرر کردی ۔تفصیلات کے مطابق حکومت اب سرکاری افسران کو گھر کا کرایا اضافے کیساتھ دے گی۔ یہ رقم ان افسران و ملازمین کو ملے گی جو کرائے کے گھروں میں رہتے ہوں گے۔ گریڈ 22 کے آفیسر کے لیے گھر کا کرایا 68 ہزار روپے سے 89 ہزار روپے، گریڈ 21 کے آفیسر کے لیے
گھر کا کرایا اب 57 ہزار کی بجائے 71 ہزار اور گریڈ 20 کے آفیسر کو کرائے کے گھر کی مد میں حکومت 47 سے 59 ہزار روپے دی گی۔اسی طرح گریڈ 19 کے آفیسر کو اب گھر کے کرائے کی مد میں 37 سے 46 ہزار روپے کرایا ملے گا جبکہ درجہ چہارم کے ملازمین کو کرائے کے گھر کی مد حکومت سے رقم 9 ہزار روپے تک مل سکے گی۔ نئے کرایوں کا اطلاق یکم جولائی 2021 سے تصور کیا جائے گا۔