راولپنڈی(آن لائن)دہشت گردوں کی ایرانی علاقے سے ایف سی کی چیک پوسٹ پر فائرنگ،ایک اہلکار شہیدایک زخمی۔آئی ایس پی آر کے مطابق گذشتہ روز دہشت گردوں نے ایرانی علاقے سے چوکاب بلوچستان میں ایف سی کی چیک پوسٹ پر چھوٹے ہتھیاروں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں
ایف سی کے سپاہی مقبول شاہ شہید ہوگئے جبکہ ایک سپاہی زخمی ہوگئے ۔واقعہ کے متعلق ایرانی حکام کو آگا ہ کردیا گیا ۔سیکورٹی فورسز کا جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی اطلاع پر نٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ،4کمانڈروں سمیت 10دہشت گرد ہلاک ہوگئے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق گذشتہ روز سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔سیکیورٹی فورسز نے مذکورہ ٹھکانے کو گھیرے میں لے لیا ۔فائرنگ کے تبادلہ میں 4کمانڈروں سمیت 10دہشت گرد ہلا ک ہوگئے ،دہشت گردوں کے ٹھکانے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے تمام دیسی ساختہ بارودی سرنگیں بنانے ، اور معصوم شہریوں کے ٹارگٹ کلنگ ،حملوں اور دیگروارداتوںمیں ملوث تھے۔ یہ دہشت گرد جنوبی وزیرستان میں دہشت گردی کی بڑی وارداتیں کرنے کی منصوبہ بندی کررہے تھے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ پاک فوج ہر قیمت پر ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے۔