لاہور( این این آئی) عالمی مارکیٹ میں قیمت میں اضافے کو جواز بناتے ہوئے ایل پی جی کی قیمت میں 20روپے فی کلو اضافہ کر دیا گیا ،ایل پی جی کی قیمت اضافے سے195روپے فی کلو جبکہ گلگت بلتستان اورپہاڑی علاقوں میں 225روپے فی کلو
تک پہنچ گئی۔گھریلو سلنڈر کی قیمت بڑھ کر 2300جبکہ کمرشل سلنڈرکی قیمت8853روپے ہو گئی ۔ایل پی جی ڈسٹری بیوٹر زایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ اوگرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق 20روپے اضافہ قابل قبول نہیں ۔