لاہور( این این آئی)تھانہ ڈیفنس اے کے علاقے میں خاتون ڈاکٹر کو قتل کر دیا گیا ، اطلاع ملتے ہی پولیس اور فرانزک ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے ضروری شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا ۔ بتایا گیا ہے کہ ڈیفنس اے کے علاقے میں
خاتون ڈاکٹر کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا ۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور فرانزک ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوںنے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاش کو پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دیا ۔ مقتولہ کی شناخت 25سالہ خولہ کے نام سے ہوئی ہے ۔ عینی شاہدین کے مطابق واقعہ مبینہ ڈکیتی مزاحمت کی وجہ سے پیش آیا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ لیڈی ڈاکٹرکا پرس اور موبائل فون غائب ہے۔پولیس ترجمان کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز سہیل چوہدری نے لیڈی ڈاکٹر کے قتل کا نوٹس لے لیا ہے۔ڈی آئی جی آپریشنز نے سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کرنے کی ہدایت کی ہے۔