آباد(آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامرفاروق اور جسٹس محسن اخترکیانی کی عدالت نے مریم نواز اور کپٹن ر صفدر کی اپیلوں پر سماعت روزانہ کی بنیاد پر کرنے کی درخواست پر مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو جواب کیلئے نوٹس جاری کر دیے۔گذشتہ روز نیب کی طرف سے روزانہ کی بنیاد پر سماعت کر کے 30 دن میں فیصلہ کرنے کی
درخواست پر سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ قانون کے مطابق اپیل پر 30 دن میں فیصلہ ہونا چاہیے،مریم نواز اور کپٹن ریٹائرڈ صفدر کی جانب سے 2018ئ سے التوائ لیا جا رہا ہے،ایسا رویہ تو سول کورٹ کے ساتھ اپنایا جائے تو وہ بھی قابل مذمت ہے،عدالت نے جواب کیلئے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 6اکتوبر تک کیلئے ملتوی کردی۔