پیر‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2025 

برطانوی عدالت کا حکم نامہ شہباز شریف سے متعلق نہیں، شہزاد اکبر

datetime 28  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ برطانوی عدالت سے جاری حکم نامے میں کہیں شہباز شریف کا نام موجود نہیں، انہیں کسی چیز سے بری کیا گیا ہے نہ ہی ان کے خلاف لندن میں منی لانڈرنگ پر کوئی مقدمہ تھا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رات دیر گئے میرا برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی سے رابطہ ہوا جس سے مجھے

مجسٹریٹ کورٹ کا حکم نامہ ملا۔انہوں نے 2 صفحات پر مشتمل یہ مختصر حکم نامہ 10 ستمبر کو جاری کیا تھا جسے فیصلہ نہیں کہا جاسکتا، دراصل اثاثے منجمد کرنے کا حکم واپس لینے کا حکم ہے۔انہوں نے کہا کہ ویسٹ منسٹر مجسٹریٹ کورٹ نے 17 دسمبر 2019 کو 12 ماہ کے لیے 2 بینک اکاؤنٹس کے اثاثے منجمد کیے تھے جس میں ایک سلیمان شہباز شریف اور ایک ان کے وکیل ذوالفقار احمد کے نام پر ہے۔شہزاد اکبر نے کہا کہ نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) نے مشکوک ٹرانزیکشن کی بنیاد پر سلیمان شہباز اور ذوالفقار احمد کے اکاؤنٹس پر اثاثے منجمد کرنے کا حکم نامہ حاصل کیا تھا۔انہوں نے واضح کیا کہ برطانیہ میں شہباز شریف کے حوالے سے اثاثے منجمد کرنے کا کوئی حکم جاری نہیں ہوا تھا۔انہوں نے کہا کہ حکم نامہ دونوں فریقین کی رضامندی سے جاری ہوا جس میں کہا گیا کہ اے ایف اوز کو ختم کیا جاتا ہے، نہ کسی کو اس میں جرمانہ ہے نہ ہی فیس کی ادائیگی ہونی ہے، لاگت کے حکم نامے اس وقت جاری ہوتے ہیں جب آپ کسی کے ساتھ ناانصافی کریں۔انہوں نے کہا کہ برطانوی عدالت سے جاری حکم نامے میں کہیں شہباز شریف کا نام موجود نہیں، انہیں کسی چیز سے بری کیا گیا ہے نہ ہی ان کے خلاف لندن میں منی لانڈرنگ پر کوئی مقدمہ تھا۔شہزاد اکبر نے کہا کہ منجمد اثاثوں کی بحالی کے حکم کو ایسے بنا کر پیش کیا گیا جیسے لندن میں شہباز شریف کو منی لانڈرنگ کے کیس سے بری کیا گیا ہو۔مذکورہ حکم نامے کا پس منظر بتاتے ہوئے مشیر برائے احتساب نے کہا کہ دسمبر 2019 میں این سی اے کو برطانیہ کے 2 بینکوں سے سلیمان شہباز کے 2 اکاؤنٹس میں 2 مشکوک ٹرانزیکشنز کی اطلاع ملی جس پر این سی اے نے ان کے اکاؤنٹس کو منجمد کردیا۔شہزاد اکبر نے کہا کہ این سی اے کے پاس یہ اختیار ہے کہ اگر کسی اکاؤنٹ یا ٹرانزیکشن پر کوئی شک گزرتا ہے تو اس کے اثاثوں کو 12 ماہ کے لیے منجمد کیا جاسکتا ہے اور مزید تفتیش کے لیے 12 ماہ کی توسیع حاصل کی جاسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ تفتیش صرف اور صرف اس اکاؤنٹ اور ٹرانزیکشن سے متعلق ہوتی ہے جسے منجمد کیا گیا ہو اور یہ ایک سول نوعیت کا مقدمہ ہوتا ہے۔مشیر برائے احتساب نے کیا کہ ایسا بڑھا چڑھا کر پیش کیا جارہا ہے کہ جیسے اثاثہ ریکوری یونٹ یا نیب نے یہ مقدمہ شروع کروایا ہو، یہ غلط رپورٹنگ ہے، جب مشکوک ٹرانزیکشن کی اطلاع ملی

تو این سی اے نے پاکستانی اداروں سے رابطہ کیا اور 3 سے 4 افراد کے نام فراہم کرکے درخواست کی کہ اگر ان کے خلاف پاکستان میں کوئی مقدمہ یا تفتیش جاری ہے تو ہمیں فراہم کریں۔انہوں نے بتایا کہ مذکورہ درخواست کے جواب میں اثاثہ جات ریکوری یونٹ نے تمام متعلقہ اداروں سے معلومات حاصل کرنیکے بعد خط لکھا، 7 دسمبر کو ہمیں این سی اے کی درخواست موصول ہوئی جس کا جواب 11 دسمبر کو دیا گیا تھا۔شہزاد اکبر نے کہا کہ اس خط کو مسلم لیگ (ن) والے بہت اچھال رہے ہیں،

اس کا عنوان تو پڑھ لیں، اس کا آغاز ہی اس بات سے ہوتا ہے کہ آپ نے جو معلومات مانگی تھیں ان سے متعلقہ‘ اور نیچے اس خط میں شہباز شریف خاندان کے خلاف پاکستان میں چلنے والے مقدمات کی تفصیل بتائی گئی۔انہوں نے کہا کہ خط کی آخری لائن جو مسلم لیگ (ن) نہیں بتارہی وہ یہ ہے کہ یہ تفتیش برطانیہ کے ادارے کررہے ہیں اور انہوں نے جو کچھ ہم سے پوچھا ہم نے اس کا جواب دے دیا۔مشیر برائے احتساب نے کہا کہ اس سلسلے میں جو خط سلیمان شہباز کے وکیل کو بھیجی گئی اس میں یہ

واضح طور پر لکھا گیا کہ اے ایف او کو ختم کرنے کا مقصد ہر گز یہ تسلیم کرنا نہیں کہ آپ کے فنڈز قانونی ہیں، ہم صرف اس وقت اس کی مزید تفتیش نہیں کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مقدمہ سلیمان شہباز پر ہے جس کا حکم نامہ جاری ہوا تاہم یہ بیانیہ بنایا جارہا ہے کہ شہباز شریف سرخرو ہوگئے، پاکستان میں جب جب شہباز شریف سے پوچھا جاتا ہے کہ آپ کے بیٹوں، اہلیہ کے اکاؤنٹ میں جعلی ٹی ٹیز آئیں تو وہ کہتے ہیں کہ میرا ان سے تعلق نہیں یہ سوال ان سے کریں۔شہزاد اکبر نے کہا کہ

انٹرویوز میں بھی صدر مسلم لیگ (ن) نے یہ بات کی کہ میرے بچے اپنے کاروباری معاملات کے جواب خود دیں گے لیکن آج لندن میں یہ حکم نامہ آنے پر ان کی پارٹی یہ بیانیہ گڑھا کہ شہباز شریف منی لانڈرنگ کے کیس میں بری ہوگئے، میں سمجھنے سے قاصر ہوں کہ ایسے بھونڈے مشورے انہیں کون دیتا ہے۔انہوںنے کہاکہ شہباز شریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ کے 2 مقدمات پاکستان میں چل رہے ہیں اور لندن میں جہاں کوئی کیس ہی نہیں تھا وہاں سلیمان شہباز کے منجمد اکاؤنٹ کی بحالی پر شہباز شریف کس طرح سرخرو ہوگئے، میں اس منطق پر حیران ہوں۔



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…