اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )عرب امارات کی تاریخ کی سب سے بڑی لاٹری جس کی کل رقم لوگوں کے اندازے سے بھی زیادہ نکلی ۔ تفصیلات کے مطابق ایمریٹس کی جانب سے گزشتہ روز لاٹری جیتنے والے خوش نصیب شخص کے نام کا اعلان کیا ہے جس نے متحدہ عرب امارات کی تاریخ میں سب سے بڑی انعامی رقم 77ملین درہم جیت لی ۔
خیلج ٹائمزکی رپوٹ کے مطابق اس لاٹری کے لئے خوش نصیب شخص کا نمبر8841218تھا لیکن نتائج میں کوئی بھی اس سے مطابقت نہیں رکھ پایا۔ خوش نصیب شخص نے 777777درہم کی انعامی رقم جیتی ہے جبکہ باقی دو خوش نصیب افراد نے 77777 درہم کی رقم جیتی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق اگلی قرعہ اندازی02اکتوبر 2021کو ہوگی۔