اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )مولانا طارق جمیل کی دوسری شادی سے متعلق جعلی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگیں ۔ تفصیلات کے مطابق مولانا طارق جمیل کی دوسرے شادی کے حوالے سے خبریں سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں ۔ اس حوالے سے مولانا طارق جمیل نے ایک سکرین شاٹ شیئر کیا ہے کہ جس کے اوپر فیک نیوز لکھا تھا ۔
مولانا طارق جمیل کی جانب سے سے شیئر کیے گئے سکرین شاٹ پر لکھا تھا کہ مولانا طارق جمیل کی دوسری بیوی منظر عام پر آ گئی ہے۔معروف عالم دین کا کہنا تھا کہ میرے متعلق کچھ چینلز دوسری شادی کی خبریں سوشل میڈیا پر چلا رہے ہیں جن کا حقیقت سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں ہے ۔ عوام کو غلط معلومات سے آگا ہ کیا جارہا ہے ۔ اللہ پاک ان سب کو ہدایت دے ۔
Be aware of the false information! Some channels are spreading fake news on social media about my second marriage which has nothing to do with reality. May Allah guide them.#tariqjamil pic.twitter.com/OiPB17Wyqd
— Tariq Jamil (@TariqJamilOFCL) September 27, 2021