اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )مہتمم کی مدرسے میں خاتون سے زیادتی کی ویڈیو وائرل سوشل میڈیا پر وائرل، مقدمہ درج کر لیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ جتوئی کی حدود موضع جلو سہو کی بستی آرائیں میں خالد نامی مہتمم مدرسہ پیری مریدی کی آڑ میں خواتین کے
جسم پر تعویز لکھتا رہا ، مدرسہ کے اندر خالد کی خاتون کیساتھ زیادتی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی،جس پر تھانہ جتوئی نے خالد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا،ملزم کی تلاش جاری ہے۔دوسری جانب گھریلو سامان شفٹ کرنے آئے کولیگ نے ساتھی لیڈی ڈاکٹر سے زیادتی کا نشانہ بنا دیا ۔ تفصیلات کے مطابق کاہنہ میں ساتھی ڈاکٹر نے گھر کی شفٹنگ کے دوران اپنی ساتھی لیڈی ڈاکٹر کو زیادی کا نشانہ بنا ڈالا ۔ نجی کمپنی کی آفیسر نریسیہ ایلیگزینڈر نے ناز ٹاؤن میں گھر کرائے پر لیا سامان شفٹ کرنے کیلئے لیڈی ڈاکٹر نے اپنی ساتھی کو گھر پر بلایا ۔ شہریار نے خاتون کو موقع دیکھ کر زیادتی کا نشانہ بنا کر فرار ہو گیا ۔ متاثرہ خاتون کوئٹہ کی رہائشی اور لیڈی ڈاکٹر بتائی جاتی ہے۔لیڈی ڈاکٹر کے مطابق ملزم نارووال کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔متاثرہ لیڈر ڈاکٹر کی مدعیت میں ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔