سکھر(آن لائن)سکھرسمیت اندرون سندھ آن لائن کاروبار کے نام پر کروڑوں روپے کے فراڈ کا انکشاف ،ایف آئی اے سائبر کرائیم کی ڈہرکی میں کاروائی ،لوگوں سے کروڑوں روپے۔کا فراڈ کرنے والاملزم گرفتار ،تفیتش جاری ،مزید کئی افراد ملوث ہیں ان کے خلاف بھی
کاروائی کی جائے گی ،ڈپٹی ڈائریکٹر سائبر کرائیم چوہدری عبدالرؤف،تفصیلات کے مطابق سکھر سمیت اندرون سندھ کے مختلف اضلاع گھوٹکی ،خیرپور. شکارپور ،لاڑکانہ ،جیکب آباد ،کشمور ،قمبرشہداد کوٹ اضلاع میں بیروزگار نوجوانوں کو آن لائن کاروبار کرنے کا جھانسہ دے کر ان سے کروڑوں روپے کے فراڈ کا انکشاف ہواہے اور ایف آئی اے سائبر کرائم کی ایک ٹیم نے ڈپٹی ڈائریکٹر چوہدری عبدالرؤف کی قیادت میں گھوٹکی ضلع کی تحصیل ڈہرکی میں کاروائی کرتے ہوئے اس فراڈ کے سرغنہ شعیب عرف شعبی ولد فاروق احمد کو گرفتار کرلیاہے اور اس کے خلاف مقدمہ درج کرکے اس سے تفتیش شروع کردی ہے ڈپٹی ڈائریکٹر سائبر کرائیم سکھر چوہدری عبدالرؤف نے رابطے پر بتایا کہ ملزم اس کاروبار میں اکیلا نہیں ہے اس کے ساتھ دیگر لوگ بھی شامل ہیں جن کے خلاف بھی کاروائی کی جائے گی ان کا کہنا تھا کہ ملزم شعیب بیروزگار نوجوانوں کو آن لائن کاروبار کا جھانسہ دے کر ان سے کروڑوں روپے لے چکاہے اور اس رقم سے اس نے کئی ممالک۔کے دورے بھی کیے ہیں اور بڑے بڑے ہوٹلز میں اپنی جعلی کمپنی پیڈیمانڈ کمپنی کے نام پر۔سیمینار کرائے ہیں ملزم۔نے ایک عرصہ قبل سندھ سے فرارہوکر پنجاب میں رہائش اختیار کررکھی تھی اس کی آج ڈہرکی میں موجودگی کی اطلاع ملی تو کاروائی کرکے اسے گرفتار کرلیا گیا ہے اس سے تفتیش کی جارہی ہے۔