جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

نابینا باپ اور چھوٹی بہن کو گھر کا ملازم بنادیا، بہنوں کا حصہ بھی ہڑپ، بیٹوں نے ظلم کی انتہا کر دی

datetime 26  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مظفرآباد(این این آئی) بیٹوں نے باپ سے جمع پونجی چھین کر نہ آنکھوں کا آپریشن کروایا نہ دیکھ بھال، نابینا باپ اور چھوٹی بہن کو گھر کا ملازم بنادیا، بہنوں کا حصہ بھی ہڑپ کر گئے، مکان بھی چھین لیا۔

تفصیلات کے مطابق مانسہرہ کے نواحی علاقے بھیر کنڈ احسن آباد کے رہائشی مستری شمس الرحمن کے بیٹے ساجد اعوان جو کہ سبحان گوڈا کے نام سے ورک شاپ چلا رہا ہے جبکہ اُس سے بڑا بھائی جاوید اعوان جس کے پاس اپنی گاڑی ہے جو کرائے پر چلا رہا ہے، اُنہوں نے اپنے باپ جو کہ شدید بیمار تھے اور پھر آنکھوں کی بینائی سے محروم ہوگئے علاج نہ کروایا جبکہ اُن کے پاس جو جمع پونجی تھی وہ بھی چھین لی، اور گھر کا ملازم بنادیا جبکہ چھوٹی بہن کا رشتہ بھی زبردستی کروادیا، جبکہ جعلسازی سے مکان پر قبضہ بھی کرلیا، ڈاکٹرز کے مطابق مستری شمس الرحمن اعوان کی آنکھوں کے آپریشن کے بعد بینائی واپس آسکتی ہے مگر نالائق اولاد آپریشن نہیں کروارہی جس پر اُن کے والد مظفرآباد اپنے داماد کے پاس آئے مگر وہاں سے اُن کو زبردستی بیٹے واپس لے گئے، جبکہ شمس الرحمن کا کہنا ہے کہ میں نے اپنی اولاد کیلئے سب کچھ کیا، مگر میری اولاد نے مجھے اکیلا چھوڑ دیا،میں نے لاکھ کوشش کی کہ میں اپنے بیٹے کے خلاف مسجدوں میں باقاعدہ اعلان کروں مگر مجھے وہ گھر سے باہر نہیں نکلنے دیتے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…