کراچی (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ ڈالر کو پر لگ گئے ہیں، بلکہ لگتا ہے کہ جیٹ انجن لگ گیا ہے، حکومت معیشت اور ڈالر
کے بارے میں کوئی بات نہیں کر رہی۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ نون کے رہنما نہال ہاشمی نے کہا کہ کراچی انوکھا شہر ہے، جہاں نالیاں صاف کرنے اور کچرا اٹھانے کے لیے فنڈ لیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ کچرا ٹھکانے لگانے کے لیے گیس کے بل کے ذریعے 300 روپے لیئے جائیں گے، سندھ حکومت کس قانون کے تحت بھتہ لے رہی ہے؟نہال ہاشمی نے کہا کہ ایس ایس جی سی کیوں بھتہ لینے میں شامل ہو رہی ہے؟انہوں نے کہا کہ کچرے کا ٹیکس واپس نہیں لیا گیا تو عوامی احتجاج کریں گے، پھر بھی نہیں مانے تو عدالت جا کر اپنے حقوق کیلئے بات کریں گے۔نون لیگی رہنما نے کہاکہ سندھ حکومت پہلے ہی اِنکم ٹیکس لے رہی ہے، وزیرِ اعلی سندھ نے اس سلسلے میں کیا اسمبلی میں قانون پیش کیا ہے؟