جمعہ‬‮ ، 12 ستمبر‬‮ 2025 

سعید اجمل کا بولنگ ایکشن ابھی درست نہیں ہوا ،چیئرمین پی سی بی

datetime 4  دسمبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی۔۔۔۔۔۔چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے کہا ہے کہ سعید اجمل کا بولنگ ایکشن اب بھی مقررہ حد میں نہیں ا یا، ایسے میں ان کا ا ئی سی سی سے ٹیسٹ کرانا خطرناک ہو گا، ناکامی کی صورت میں وہ ایک سالہ پابندی کی زد میں ا سکتے ہیں، بورڈ نے انھیں وطن واپس ا کر ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی ہدایت کر دی ہے۔ ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ ثقلین مشتاق، محمد اکرم اور مشتاق احمد سے رہنمائی لینے کے بعد سعید اجمل برطانیہ گئے،اس وقت انھوں نے بتایا کہ کہنی کا خم 40 سے 20 کے قریب ا گیا لیکن یہ بھی مقررہ حد سے 5 ڈگری زیادہ تھا، لفبرا میں ان کا غیر رسمی ٹیسٹ ہوا جس میں ہمیں بتایا گیا کہ 20 سے کم ہو کر18،19 تک ا گیا جب کہ ’’دوسرا‘‘ گیند کے وقت اس سے بھی زیادہ تھا، وہاں سے جانے کے بعد بھی وہ مقررہ حد میں نہیں ا یا، پھر سعید اجمل کا مجھے فون ا یا کہ میں نے ایکشن پر مزید کام کیا ثقلین مشتاق بھی یہاں ہیں، اب میں ٹیسٹ پاس کرنے کے حوالے سے مطمئن ہوں، لہذا ا ئی سی سی کو ٹیسٹ دینے دیں، شہریار خان نے کہا کہ اسپنر نے یہ بھی بتایا کہ وہ لفبرا میں ایک اور ٹیسٹ کروا رہے ہیں۔انھوں نے مشینز کے بغیر ٹیسٹ دیا لیکن ہمیں رپورٹ یہ ا ئی کہ کوئی خاص فرق نظر نہیں ا رہا اور اب بھی 18،19ڈگری کے درمیان ہی ہے،یعنی وہ بدستور مطلوبہ حد سے زیادہ ہیں، اب سعید کارڈف جا کر ایک اور غیر رسمی ٹیسٹ کرانا چاہتے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ اگر وہاں سے کلیئرنس ملے تو کونسل کا ٹیسٹ بھی ہونے دیں، وہ ٹیسٹ بدھ کو ہونا تھا، مشینز کے ذریعے حقیقت کا اندازہ لگانا بے حد ضروری ہے، بصورت دیگر ٹیسٹ کرانا خطرناک ثابت ہو گا کیونکہ ناکامی کی صورت میں ایک سال کی پابندی لگ جائے گی۔چیئرمین بورڈ نے کہا کہ ہم سعید اجمل سے کہہ رہے ہیں کہ پاکستان ا کر قائد اعظم ٹرافی میں حصہ لیں کیونکہ لیب کی بات کچھ اور گراؤنڈ میں کھیلتے ہوئے الگ ہوتی ہے، اگر میچ میں بولنگ کرتے ہوئے بہتری لگی تو ٹیسٹ کرا لیں ورنہ انتظار کرنا مناسب ہوگا، سعید اجمل کی خواہش ہے کہ فوراً ٹیسٹ کرا لیں لیکن ہم نہیں سمجھتے کہ ابھی وہ اس کے لیے تیار ہیں۔
اس سوال پر کہ جب بورڈ مطمئن نہیں ہے تو ا?ئی سی سی کو ٹیسٹ کے لیے ای میل کیوں بھیجی، چیئرمین بورڈ نے کہا کہ وہ تو ہم نے طریقہ کار کا ا?غاز کیا کہ ہم تیار ہیں،اس دوران میں ہم چاہتے ہیں کہ وہ وطن ا?کر ڈومیسٹک ایونٹس میں حصہ لے، میچ کنڈیشنز میں جائزہ لیا جائے کہ وہ نئے ایکشن سے کیا ماضی جیسا کارا?مد بولر ہے یا نہیں، اس کے بعد ہم ورلڈکپ میں کھلانے کا فیصلہ کریں گے، ویسے بھی حتمی اسکواڈ کا اعلان تو 15 جنوری تک کرنا ہے لہذاہمارے پاس وقت باقی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…