ہفتہ‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2025 

فلسطینیوں کو منصفانہ حقوق دیئے جائیں، رجب طیب ایردوآن کا مطالبہ

datetime 24  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیو یارک (این این آئی)ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے عالمی برادری سے مسئلہ فلسطین کا منصفانہ حل نکالنے اور فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم بند کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔نیویارک میں جنرل اسمبلی کے 76 ویں اجلاس سے خطاب میں صدر ایردوآن نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ قابض اسرائیلی ریاست کی فلسطینی اراضی کو ضم کرنے اور یہودی آبادی کاری کی پالیسیوں کو روکا جائے

۔صدر ایردوآن نے کہا کہ جیسے جیسے اسرائیلی ریاست کا فلسطینیوں پرظلم بڑھتا جا رہا ہے۔ ایسے ایسے مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام اور امن کی کوششوں کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ مشرق وسطیٰ میں دیر پا امن کے قیام کیلئے مسئلہ فلسطین کا فلسطینی قوم کی امنگوں کے مطابق حل ہونا ضروری ہے۔طیب ایردوآن نے کہا کہ ترکی القدس کے تقدس کے حوالے سے 1947ء کے اقوام متحدہ کے قانون پرعملدرآمد پر زور دیتا ہے اور فلسطینی قوم ، القدس مسجد اقصیٰ کے تقدس کی پامالی روکنے کا مطالبہ کرتا ہے۔ترک صدر نے کہا کہ ان کا ملک 1967ء کی سرحدوں پرمشتمل آزاد فلسطینی ریاست کیقیام اور القدس کو اس کا دارالحکومت بنانے کے مطالبے پر قائم ہے۔ ترکی کے یہ اہداف اس کی اولین ترجیح میں شامل ہیں اور ترکی دو ریاستی حل کے تصور کی حمایت جاری رکھے گا۔طیب ایردوآن نے امن عمل کی بحالی اور دو ریاستی حل کے تصور کے مطابق فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان بامقصد اور تعمیری مذاکرات کی ضرورت پر بھی زور دیا۔انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان جاری تنازع مشرق وسطیٰ میں امن وامان کے قیام میں رکاوٹ ہے۔ خطے میں امن کے قیام کے لیے مسئلہ فلسطین کا منصفانہ بنیادوں پر حل ہونا ضروری ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…