جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

مہنگائی کیساتھ عوام کی آمدنی میں بھی اضافہ ہوا، گورنر اسٹیٹ بینک

datetime 22  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )گورنر سٹیٹ بنک آف پاکستان ڈاکٹر رضا باقرنے کہا ہے کہ ملک میں عوام کی آمدنی مہنگائی کی نسبت چار گنا بڑھی ہے جبکہ ہماری معیشت میں جب جی ڈی پی کی گروتھ آتی ہے تو لوگ زیادہ خریداری کرتے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹررضا باقرنے کہاہے کہ لوگوں کی آمدنی بڑھ رہی ہے اس لئے درآمدات میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔

اسلام آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران رضا باقر نے کہا کہ ملکی معیشت میں مقامی سطح پر اشیا کی پیداواری اور تیاری کی صلاحیت محدود ہے، ہماری معیشت میں لوگوں کی خریداری کی طلب پوری کرنے کی صلاحیت نہیں ہے۔ کسی بھی چیز کی طلب بڑھنے سے اس کی درآمد میں بھی اضافہ ہوتا ہے، ہماری درآمدات میں اضافہ ہورہا ہے کیونکہ لوگوں کی آمدنی بڑھ رہی ہے۔گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ پاکستان کی ترسیلات زر میں 27 فیصد اضافہ ہوا ہے اور رواں مالی سال بھی اسی شرح کا رجحان ہے، اب تک دو لاکھ چالیس ہزار روشن ڈیجیٹل اکانٹس کھل چکے ہیں، یومیہ ایک ہزار تارکین وطن یومیہ اکانٹ کھلوا رہے ہیں، ان اکانٹس میں 3 ارب 20 کروڑ ڈالر آچکے ہیں، ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں اس سال مزید اضافے کا امکان ہے، توقع ہے کہ باقی شعبوں کی برآمدات بھی بڑھیں گی۔ ماضی میں ایکسچینج ریٹ کی ایڈجسٹمنٹ میں بہت زیادہ تاخیر ہوتی رہی ہے لیکن موجود دور میں کرنٹ اکانٹ خسارے میں اضافے کے دوران فیصلے درست اور بروقت ہورہے ہیں، جیسے ہی واضح ہوا کہ کرنٹ اکانٹ بڑھ رہا ہے تو اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں اضافہ کردیا۔رضا باقر نے کہا کہ گزشتہ مالی سال کورونا تھا لیکن اس کے باوجود گزشتہ مالی سال کی معاشی ترقی منفی سے نکل کر 4 فیصد ہوئی، جس کا مطلب یہ ہے کہ لوگوں کی آمدنی بڑھی ہے۔ اسٹیٹ بینک نے ملکی معیشت کو سہارا دینے کے اقدامات کیے ہیں، ایک سال میں 2 ہزار ارب روپے کی فراہمی کی۔ کاروبار اور گھروں پر عارضی فنانس کے لئے 400 ارب روپے سے زائد دیئے، عوامی قرض کو جی ڈی پی کا 85 فیصد سے کم کر کے 83 فیصد پر کردیا گیا ہے، پاکستان کے بیرونی کھاتوں کو بہتر بنایا ہے۔ آج زرمبادلہ ذخائر 20 ارب ڈالر کے ہیں جو 16 ارب ڈالر سے زائد بڑھے ہیں۔ ہم اپنے زرمبادلہ کے ذخائر قرض لے کر نہیں بڑھا سکتے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…