جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

نیشنل ٹی ٹونٹی کے لیے ٹکٹوں کی فروخت شروع

datetime 21  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)قومی ستاروں سے سجی نیشنل ٹی ٹونٹی کی کہکشاں کے لیے ٹکٹوں کی فروخت (آج ) بدھ سے شروع ہوگی،دومرحلوں پر مشتمل ٹورنامنٹ 23 ستمبر سے 13 اکتوبر تک بالترتیب راولپنڈی اور لاہور میں کھیلا جائے گا۔کرکٹ تماشائی پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی اور قذافی اسٹیڈیم لاہور کے اسٹینڈز سے سنسنی خیز میچز دیکھنے کے لیے (آج ) بدھ کی رات آٹھ بجے سے

بک می ڈاٹ پی کے پر ٹکٹ بک کرواسکتے ہیں۔23 ستمبر سے 3 اکتوبر تک پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلے جانے والے 18 میچز کے لیے سہیل تنویر، شعیب اختر، یاسر عرفات اور میراں بخش اسٹینڈز کے ٹکٹ کی قیمت 200 روپے جبکہ عمران خان (فیملی انکلوڑر)، جاوید میانداد، جاوید اختراور اظہر محمود اسٹینڈز کے ٹکٹ کی قیمت 300 روپے مقرر کی گئی ہے۔6سے 13 اکتوبر تک قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے والے15 میچز کے لیے انضمام الحق، سعید احمد، نذر، قائد، امتیاز احمد، ظہیر عباس، حنیف محمداور ماجد خان اسٹینڈز کے ٹکٹ کی قیمت 50 روپے جبکہ عبدالقادر اور سرفراز احمد اسٹینڈز کے ٹکٹ کی قیمت 100 روپے ، جاوید میانداد، عبدالحفیظ کاردار، راجاز (فیملی انکلوڑر) اور سعید انور اسٹینڈز کے ٹکٹ کی قیمت 200 روپے اور عمران خان، فضل محمود، وسیم اکرم اور وقار یونس اسٹینڈز کے ٹکٹ کی قیمت 300 روپے مقرر کی گئی ہے۔این سی او سی کے فیصلے کے مطابق 25 فیصدتماشائیوں کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہوگی تاہم فینز سے درخواست ہے کہ وہ کوویڈ 19 سے متعلق پی سی بی اور حکومت کی ہدایات پر مکمل عمل کریں۔تمام تماشائیوں کے لیے اپنے ویکسین سرٹیفیکٹ ہمراہ لانا ضروری ہوگا۔پاکستان بھر میں ٹکٹ ایم اینڈ پی سیلز دفاتر سے فون پر یا آن لائن خریدے جا سکتے ہیں۔ اس حوالے سے (03137786888) رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ آن لائن ٹکٹ خریدنے کے لیے اس ویب سائٹ www.Bookme.pk پر رابطہ کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…