جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

برطانیہ کی افغان ترجمانوں کی تفصیلات ظاہر کرنے والی ای میل کی غلطی پر معذرت

datetime 21  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(آن لائن )طالبان کے افغانستان پر اقتدار سنبھالنے کے بعد برطانیہ منتقلی کے خواہاں افغان باشندوں کی تفصیلات ظاہر کرنے والے ڈیٹا کی غلطی پر برطانیہ نے معذرت کرلی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ، امریکا اور نیٹو کے دیگر اراکین نے اپنے ہی شہریوں اور دیگر افراد کو نکالنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں جنہوں نے ان کے لیے کام کیا تھا۔

برطانیہ کے سیکریٹری دفاع بین والیس نے کہا کہ ترجمانوں اور برطانیہ کے لیے کام کرنے والے دیگر کی مدد کے لیے برطانیہ کی افغان نقل مکانی کی امدادی پالیسی کی ایک ای میل کو خفیہ طور پر کاپی کرنے کے بجائے صرف کاپی کردیا گیا جس سے ان کے ای میل ایڈریسز چوری ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں اس پر افسوس ہے اور اس کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔وزیر دفاع بین والیس نے پارلیمنٹ کو بتایا کہ ‘میں ان افغانوں سے معذرت چاہتا ہوں جو اس ڈیٹا چوری سے متاثر ہوے ہیں اور جن کے ساتھ ہم اب کام کر رہے ہیں’۔قانون سازوں نے اس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس خلاف ورزی نے فہرست میں شامل لوگوں کی زندگیاں خطرے میں ڈال دی ہیں کیونکہ ممکن ہے کہ طالبان ان کی شناخت کر لیں گے اور انہیں مغربی افواج کی مدد کرنے پر سزا دے سکیں۔ بین والیس نے کہا کہ متعلقہ افراد کو اپنا ای میل ایڈریس تبدیل کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے اور انٹیلی جنس ایجنسیاں ان کی حفاظت کے خطرات کا جائزہ لے رہی ہیں۔برطانیہ نے افغانستان سے نکلنے کے دوران کہا تھا کہ نقل مکانی کے اہل ہر شخص کو کامیابی کے ساتھ وقت پر نہیں نکالا جاسکتا ہے۔بعد ازں اس نے باقی رہ جانے والوں کی مدد کرنے کے لیے عزم کا اظہار کیا تھا۔بین والیس نے کہا کہ انخلا کے آپریشن میں نقل مکانی کے لیے کلیئر کیے گئے مجموعی طور پر ایک ہزار 232 افراد میں سے 260 افراد اور ان کے اہل خانہ اب بھی افغانستان میں موجود ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…