کراچی (آن لائن )پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی سالگرہ کے موقع پر ان کی بڑی بہن بختاور بھٹو نے انہیں ایک یادگار تحفہ دیا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے گزشتہ روز 33 ویں سالگرہ منائی ۔ویڈیو اینڈ فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوریز پر بختاور بھٹو نے بلاول بھٹو کو نایاب تصاویر کا تحفہ دیا ہے۔بختاور بھٹو نے بلاول بھٹو زرداری کے بچپن کی تصویریں اپنے انسٹا گرام اکاو?نٹ کی اسٹوری پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’میں روزانہ تمہاری سالگرہ کا کیک کھا ر ہی ہوں۔